ایران اور قطر کے باہمی تعلقات میں فروغ
Jul ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور قطر کے باہمی تعلقات فروغ پا رہے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزير خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران اور قطر کے باہمی تعلقات کو بہتر اور مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
قطر کے وزير خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے مشکل وقت میں قطر کی حمایت کی اور ہم ایران کی حمایت کے شکر گزار ہیں۔
محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کے مطالبات کو غیر منطقی او رغیر اصولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قطر کی حاکمیت کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔