Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری

یمن پر تازہ سعودی جارحیت میں متعدد عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے جوابی حملوں میں بہت سے سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمن فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی جارحیت کے جواب میں، سرحدی شہر عسیر کے علاقے المسیال میں سعودی فوجیوں کی ایک ٹولی کو توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔
نجران کے علاقے میں واقع العش کے فوجی اڈے پر بھی ، یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے گولہ باری کی ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ تعز کے علاقے حیفان میں بھی سعودی اتحاد کے متعدد ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جارح سعودی فوج کے طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے البرح پر متعدد بار بمباری کی ہے جس میں بہت سے عام شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی طیاروں کی بمباری میں صوبہ الحدیدہ کے علاقےالیحہ میں ایک شہری تنظیم کا دفتر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔
جارح سعودی فوج کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ اور ذمار میں بھی متعدد رہائشی آبادیوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس