Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۴ Asia/Tehran
  •  امریکہ کے خطرناک منصوبوں کو ناکام بنانے پر انصاراللہ کی تاکید

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے یمن اور پورے علاقے کی تبدیلیوں کے بارے میں کہا ہے کہ امریکہ، دہشت گردی کے خلاف مہم کے بہانے خطرناک سازشوں پر عمل پیرا ہے اور وہ عالم اسلام پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق استکبار کے خلاف جدوجہد کے دن کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ امریکہ، مسلمان ملکوں کا خاتمہ کرنا چاہتا ہے جبکہ بعض عرب ممالک امریکہ کی خوشنودی میں واشنگٹن کی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالمک الحوثی نے کہا کہ امریکی سازشوں کے مقابلے میں ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انصاراللہ صیہونی حکومت کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہے۔  عبدالمک الحوثی نے کہا کہ یمنی عوام پر بھروسہ کرنے سے متعلق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا اعلان حق بجانب ہے اور اس بیان کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

ٹیگس