لبنان: جرود عرسال میں دہشت گردوں کا اڈہ تباہ
حزب اللہ لبنان نے مشرقی لبنان کے جرود عرسال علاقے میں دہشت گردوں کو اڈوں کو تباہ کر دیا۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے شام کے القلمون اور لبنان کے عرسال علاقے کو آزاد کرانے کی کارروائی کے تیسرے روز ظھرالہوّہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا-
حزب اللہ لبنان نے ان پہاڑیوں سے دہشت گردوں کا پرچم اتار دیا اور لبنان اور حزب اللہ کا پرچم نصب کر دیا- حزب اللہ لبنان، ظھرالہّوہ کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں سے کارروائی کے لئے ان پہاڑیوں پر اپنا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ اپنے روبرو واقع ٹیلوں کی جانب پیادہ فوج کی پیشقدمی کی راہ ہموار کر سکے-
شام کا القلمون اور لبنان کا عرسال کا علاقہ، پہاڑیوں کا ایک سلسلہ ہے جو گذشتہ تین برسوں سے دہشت گردوں خاص طور سے النصرہ گروہ کے کنٹرول میں تھا- ان دونوں علاقوں کی آزادی کے لئے آپریشن اکّیس جولائی سے شروع ہوا ہے-