Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • صوبہ حمص میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری

شام کی فوج صوبہ حمص کے السخنہ قصبے کے بعض محلوں میں داخل ہوگئی ہے۔

شام سے موصول ہونے والی رپورٹوں کے مطابق شامی فوجی ، جمعرات کو شمال مشرقی تدمر میں السخنہ قصبے کے دروازوں تک پہنچ گئے ہیں اور اس علاقے میں داعشی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق السخنہ میں دہشت گردوں کی دفاعی لائن ٹوٹ گئی ہے اور بہت کم دہشت گرد علاقے میں باقی بچے ہیں۔
شام کی وزارت دفاع نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج جنوب مغربی السخنہ کے بعض ٹیلوں کو اپنے کنٹرول میں لے چکی ہے اور بادیہ شام میں پیشقدمی جاری رکھے ہوئے۔
شام کی فوج نے جنوب مشرقی رقہ کے دیہات دلحہ کے قریب حویجہ شنان نامی علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

ٹیگس