Jun ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوج کے جاری اشتعال انگیز اقدامات

شام میں روسی ذرائع نے صوبے رقہ میں قابض امریکی فوجیوں کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کئے جانے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں روس کے امن مرکز کے نائـب سربراہ اولیگ گورینف نے کہا ہے کہ صوبے رقہ میں امریکی فوجیوں کے اشتعال انگیز اقدامات کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کی کوششوں سے مختلف علاقوں میں نسبتا امن و استحکام قائم ہوا ہے جسے امریکہ کی سرکردگی میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی اشتعال انگیزی کی بدولت خطرہ لاحق ہو رہا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ نے جنگی سازوسامان کے ہمراہ اپنا ایک اور فوجی قافلہ اپنے فوجی اڈے منتقل کیا ہے اور یہ فوجی اڈہ شام کے تیل سے مالامال علاقے میں واقع ہے۔

امریکہ گذشتہ ایک عشرے سے شام میں دہشت گردی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے سے علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے اور اس نے اس ملک کے تیل سے مالامال علاقوں پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے۔

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے صراحت کے ساتھ کہا تھا کہ شام میں امریکی فوجی موجودگی شام کے تیل کے کنووں کی بنا پر ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی بارہا اعلان کیا ہے کہ امریکہ شام میں غیر قانونی فوجی موجودگی جاری رکھ کر شام کی قومی دولت و ثروت اور تیل کی لوٹ مار جاری رکھے ہوئے ہے۔

ٹیگس