Aug ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب حج کو سیاسی مسئلہ بنارہاہے، قطر

قطر نے ان خبروں کو مسترد کردیا ہے کہ اس ملک کی وزارت اوقاف نے قطری عازمین حج کا اندراج بند کر دیا ہے- -

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے اپنی ویب سائٹ پر قطری حاجیوں کے اندراج کا پیج بند کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ قطر کی دشمنی میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں- قطر کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے حج کو سیاسی بنانے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے حاجیوں کی سیکورٹی پر تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ سعودی حکام سیکورٹی کے سلسلے میں کیا ضمانت دیتے ہیں- سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ قطر کی وزارت اوقاف کی جانب سے قطری عازمین حج کے لئے فریضہ حج کی ادائگی کے لئے اندراج پیج بند کردیئے جانے کے بعد اس ملک کے شہری حج کا ویزا حاصل نہیں کر سکے- اس سے پہلے بھی قطر کی انسانی حقوق کی قومی کمیٹی نے مذہبی آزادی کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی رپورٹر کے نام ایک خط میں سعودی عرب پر حج کو سیاسی بنانے کا الزام لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فریضہ حج کی ادائگی میں ریاض کارویّہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی کھلی مخالفت ہے-

ٹیگس