افغانستان: مسجد میں دھماکے سے 30 افراد شہید
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
افغانستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق دھماکہ افغان شہر ہرات کی جوادیہ مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدوں کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد دو حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے اور خود کو اڑا لیا۔
ہرات میں گزشتہ ایک سال سے مسجد میں خودکش حملے ہو رہے ہیں جن کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔ ہرات کے شیعہ اور سنی علماء نے کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حملے عوام میں مذہبی منافرت پھیلانے کی وجہ سے کئے جاتے ہیں۔