قطر اور ترکی کی فوجی مشقیں شروع
Aug ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
قطر اور ترکی نے اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر اور ترکی کے درمیان ہونے والی فوجی مشقیں اٹھارہ اگست تک جاری رہیں گی - ان فوجی مشقوں میں دو سو پچاس ترک فوجی اور تیس بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔قطر اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں میں بری فوج کے دستے بھی جلد ہی شامل ہوں گے جب کہ مشقوں کے آخری دو دنوں یعنی سات اور آٹھ اگست کو دونوں ملکوں کی عسکری قیادت بھی ان مشقوں کا معائنہ کرے گی۔ قطر میں ترکی کا ایک فوجی اڈہ پہلے سے موجود ہے جس میں ترکی کے کم سے کم ایک سو پچاس فوجی تعینات ہیں- قطر نے سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ملکوں کی جانب سے قطر سے ترکی کے فوجی اڈے کو ختم کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے-