عرسال میں آپریشن ختم دہشت گردوں کا صفایا
Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۸ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان کے آپریشن آفس نے عرسال اور فلیطہ میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے اس علاقہ میں فوجی آپریشن کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے آپریشن آفس نے عرسال اور فلیطہ میں دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرتے ہوئے اس علاقہ میں فوجی آپریشن کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مزاحمت نے عرسال میں فوجی اہداف کو حاصل کرلیا ہے اور اس علاقہ سے دہشت گردوں کومکمل طور پر خاتمہ کردیا گیا ہے ۔
بیان میں سید حسن نصر اللہ اور شہداء کے اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔