Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • سعودی حکمرانوں پر تنقید، عالم دین کو قید کی ‎سزا

سعودی عرب کی نمائشی عدالت نے شاہی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے ایک عالم دین کو تیرہ سال قید کی سزا سنائی ہے۔

 العالم ٹیلی ویژن کے مطابق، سعودی عرب کی نمائشی عدالت نے ملک کے سرکردہ شیعہ عالم دین شیخ حسین الراضی پر اشتعال پھیلانے، سرکاری فیصلوں کی مخالفت کرنے اور فعال سیاسی کارکنوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔
 شیخ حسین الراضی کے خلاف نمائشی عدالت کے فیصلے پر سعودی عرب کے عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ فعال سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی فیصلے کو ظالمانہ اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔
 شیخ حسین الراضی، سعودی عرب کی شاہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کھل کر تنقید اور ملک میں آزادی اور انصاف کے قیام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی حکام کی جانب سے سرکردہ عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کو سزائے موت دے کر شہید کیے جانے کے فیصلے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ٹیگس