مصر میں ریل حادثہ ، 50 ہلاک 130 سے زیادہ زخمی
مصر کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسکندریہ میں ہونے والے ریل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد تقریبا پچاس تک پہنچ گئی ہے
رویٹر کی رپورٹ کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے ایک بیان میں شہر اسکندریہ میں جمعے کو ہونے والے ریل حادثے کے بارے میں کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں تقریبا پچاس افراد ہلاک اور ایک سو تیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں- جمعے کو مصر کے شہر اسکندریہ کے خورشید ریلوے اسٹیشن کے پاس دو ٹرینیں سامنے سے ٹکرا گئیں - ایک ٹرین قاہرہ سے اسکندریہ اور دوسری شہر پورٹ سعید سے اسکندریہ جا رہی تھی - درایں اثنا مصر کے ٹرانسپورٹ کے وزیر ہشام عرفات نے ایک ٹی وی پروگرام میں اس تلخ سانحے کی وجہ انسانی غلطی بتاتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی وزارت ریلوے کے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی پوری کوشش کرے گی- مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے متعلقہ حکام کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے-