ایران اورسعودی عرب کے درمیان ثالثی پر تاکید
Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ولیعہد نے عراق سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ قاسم العرجی نے اپنے دورہ تہران کے موقع پر ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی سے تہران ميں ملاقات كے دوران کہا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان سے اپنے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے دوران ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے كہا كہ سعودی عرب ايران سے اپنے روابط كو معمول كے مطابق لانا چاہتا ہے۔ عراقی وزير داخلہ نے عراق ميں داعش كی شكست ميں ايران كے اہم كردار كو سراہتے ہوئے كہا كہ ايران اور عراق كےروابط اسٹريٹجک ہیں اور كوئی بھي تيسرا ملک يا طاقت ان روابط كو خراب نہيں كرسكتا۔