امریکی اتحاد کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے افراد جاں بحق
امریکہ کی سربراہی والے نام نہاد اتحاد کے ہوائی حملوں میں عراق کے صوبہ الانبار میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد جاں بحق ہوگئے
عراقی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الانبار کے القائم علاقے پر بمباری کی جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے- امریکی اتحاد نے گذشتہ ہفتے پیر کو بھی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک ونگ کتائب سید الشھداء کو عراق اور شام کی سرحدی پٹی پر نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں پینتیس افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے تھے - عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ امریکی اتحاد کے فوجیوں کو بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر عراق کے اندر کارروائی کرنے کی اجازت نہیں ہے- شام اور عراق میں امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی کارروائیوں کا سلسلہ تقریبا دو سال سے جاری ہے - ان کارروائیوں میں عام شہریوں کی بڑی تعداد جاں بحق ہوچکی ہے-