تلعفر کے دو علاقے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد
Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
عراق کی مسلح افواج نے شمالی شہر تلعفر میں فوجی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نجار اور الحنش نامی علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کے صبح جاری ہونے والے ایک فرمان کے ذریعے تلعفر شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی فوجی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔
تلعفر کو اس وقت عراق میں داعش کا گڑھ اور شام اور عراق کے درمیان دہشت گردوں کی رفت آمد اور لاجسٹک سپورٹ کا اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔
اس وقت عراق کے تین شہروں تلعفر، حویجہ اور القائم پر داعش کا قبضہ ہے اور عراقی فوج کے جوان مذکورہ تینوں شہروں کو آزاد کرانے کے لیے مرحلہ وار پیشقدمی کر رہے ہیں۔