Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے جرائم پر انصاراللہ کا ردعمل

یمن کی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی جارحین کے جرائم سے عوام کا عزم مضبوط ہوگا-

 تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے سعودی عرب کے تازہ جرائم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جارح سعودی اتحاد ان جرائم کے ذریعے اس ملک کے عوام کی استقامت کو کمزور کرنا چاہتا ہے تاہم وہ اس سے یمنی عوام کا عزم مضبوط ہوگا۔

محمد عبدالسلام نے یمن کے سیاسی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر ارحب پر سعودی عرب کے وحشتناک جرائم کی مذمت کریں۔

آل سعود حکومت ، یمن میں اپنی پے درپے شکست کے بعد اس ملک کے نہتھے عوام کو نہایت بے دردی سے نشانہ بنا رہی ہے۔

سعودی عرب امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کر رہی ہے جس کے نتیجے میں اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہو چکی ہیں اور بارہ ہزار سے زیادہ بے گناہ شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ٹیگس