قطر پر پابندیوں کا ہمسایہ عرب ملکوں پر منفی اثر
قطر کی حکومت کے پرس دفتر کے سربراہ نے کہا ہے کہ چار عرب ملکوں کے ذریعے قطر کا بائیکاٹ کرنے کا خلیج فارس کے عرب ملکوں پر انتہائی منفی اثرمرتب ہوا ہے
قطری حکومت کے پرس دفتر کے سربراہ سیف بن احمد آل ثانی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چار عرب ممالک دیگر حکومتوں کو قطر کا مخالف بنانے کی کوششوں میں ناکام ہوگئے ہیں اوراب وقت آگیا ہے کہ قطر کا بائیکاٹ ختم کردیا جائے - قطری حکومت کے پرس دفتر کے سربراہ نے کہا کہ قطر کا بائیکاٹ اور محاصرہ کرنے والے ملکوں نے قطر کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے ذرائع ابلاغ پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے - مذکورہ قطری عہدیدار نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ قطر پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک اپنے مخاصمانہ دعوؤں کے ذریعے رائے عامہ پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں لیکن انہیں جان لینا چاہئے کہ قطر کے خلاف تشہیراتی حملوں سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے -