Aug ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • عراق میں دہشتگردوں کے خلاف جنگ

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ شہر تلعفر کو آزاد کرانے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تکفیری دہشتگردوں کے زیرقبضہ دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کا کام شروع ہورہا ہے

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان کے ترجمان یحیی الزبیدی نے تکفیریوں کے زیرقبضہ دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے داعش دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب مغربی الانبار میں دریائے فرات کے قریبی علاقوں اور صوبہ کرکوک کے شہرالحویجہ کے علاوہ کوئی بھی جگہ داعش کے قبضے میں نہیں ہے- الزبیدی نے شہر تلعفر میں عراقی فوجیوں کی کارروائیاں جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن، عام شہریوں کی جان کی حفاظت اور عراقی فوجیوں کے ہاتھوں بنیادی تنصیبات کی حفاظت کے لحاظ سے سب سے بڑا اہم سمجھا جا رہا ہے- عراقی فوج نے تلعفر کو اپنے کنٹرول میں لینے کے بعد تکفیریوں کا جھنڈا کھینچ کر پھینک دیا اور عراق کا پرچم نصب کرکے جشن منایا-

ٹیگس