Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمن کے میزائل  حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں فوجی اہداف کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

صنعا میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائل یونٹ نے نجران کے علاقے میں واقع عاکفہ نامی فوجی اڈے پر کئی میزائل فائر کیے ہیں۔اس حملے میں متعدد سعودی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مارب میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی اتحاد کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں یمنی فوج اور سعودی اتحاد کے فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں ہیں۔ جھڑپوں میں سعودی اتحاد کے کم سے کم دس فوجی مارے گئے ہیں۔دوسری جانب اطلاعات ہیں سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیان شب یمن کے صوبے حجہ میں رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے جس میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس