افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے ممکن ہے
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوسکتا ہے۔
لندن میں برٹش پاکستانیوں کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فورسز کی تعیناتی سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
جنرل محمود حیات نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے، جنگ سے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی جنگ لڑی ہے۔
جنرل محمود حیات نے کہا کہ پاک فوج نےعوام کی مدد سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن ہمارے طریقے سے۔