Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • استقامت، حالات کو مسلمانوں کے حق میں تبدیل کردے گی: سیدحسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام میں استقامت فتحیاب ہوچکی ہے اور اب کچھ اکّا دکّا ہی جھڑپیں ہو رہی ہیں

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے ماہ محرم کی آمد کی مناسبت سے مبلغین اور خطباء و ذاکرین سے اپنی سالانہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ جب شام میں دہشتگردوں کے حملے شروع ہوئے تو ہم ایران گئے اور رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی اور اپنا موقف بیان کیا- اس وقت سب کا خیال تھا کہ دو یا تین مہینے میں شام کی حکومت ختم ہوجائےگی لیکن پھر بھی ہم نے اپنا موقف پیش کیا اور کہا کہ اگر ہم دمشق میں نہیں لڑیں گے تو ہمیں ہرمل، بعلبک، ضاحیہ، الغازیہ ، بقاع غربی اور جنوبی لبنان میں لڑنا پڑےگا-

سید حسن نصراللہ نےاس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ داعش گروہ شکست کھا چکا ہے کہا کہ بڑی تبدیلیاں آرہی ہیں جن سے حالات علاقے کے عوام کے حق میں تبدیل ہو جائیں گے-

ٹیگس