Sep ۱۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • مصر کے معزول صدر محمد مرسی کو حتمی عمر قید کی سزا

مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

مصر کی عدالت نے ہفتے کو معزول صدر محمد مرسی کو قطر کے لئے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے اور کہا ہے یہ فیصلہ حتمی اور آخری فیصلہ ہے اس پر نظرثانی نہیں ہوسکتی۔
مصری قانون کے مطابق عمر قید کی سزا پچیس سال ہوتی ہے۔
مصری عدالت نے اخوان المسلمین کے تین رہنماؤں کو قطر کے لئے جاسوسی اور قطر کی مسلح افواج کو خفیہ اطلاعات فراہم کرنے کے الزام میں سنائی گئی موت کی سزا کو برقرار رکھاہے۔
جولائی دوہزار تیرہ میں اس وقت کے مصری صدر محمد مرسی کےخلاف فوجی بغاوت اور ان کی برطرفی کے بعد مصری حکومت نے ملک میں اخوان المسلمین کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی تھی اور اس کے بہت سے رہنماؤں اور کارکنوں کوگرفتار کرکے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

ٹیگس