افغانستان میں داعش کے 13 دہشت گرد ہلاک
دہشت گرد گروہ داعش کے 13 دہشت گرد افغان فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہو گئے۔
افغان حکام کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر راکٹ حملے کے بعد افغان فورسز نے صوبہ ننگر ہار کے ضلع اچین میں دہشت گرد گروہ داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کئے جس میں داعش کے 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
افغان حکام کے مطابق فضائی کارروائی میں داعش کا مقامی کمانڈر قاری سیف اللہ بھی ہلاک ہو گیا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے افغان فورسز کی کارروائی کے پر تاحال کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں دکھایا ہے۔
ضلع اچین میں گزشتہ ہفتے فضائی کارروائیوں میں4 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزافغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک 20 سے زائد راکٹ گرے ۔ راکٹوں کے گرنے کے بعد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
راکٹوں کا ہدف ائیر پورٹ کے نزدیک نیٹو کا اڈہ ہوسکتا ہے یہ حملہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو سربراہ کے دورہ کابل کے موقع پر ہوا ہے۔