سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے حملے
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوجی اتحاد کے بڑے حملے کو پسپا کرتے ہوئے اس بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
صنعا میں یمنی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے جیزان کے نواحی علاقوں حثیرہ اور رمضہ پر سعودی فوجی اتحاد کے حملوں کو ناکام بنادیا ہے۔ اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں سعودی فوجی اتحاد کے درجنوں اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ دونوں علاقے یمن فوج اور عوامی رضاکار فورس کے لیے جیزان اور میدی شہر کے درمیان رابطہ پل کی حثیت رکھتے ہیں۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی فوج نے ایک بار پھر صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر ہوائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ صوبہ صعدہ کے علاقے باقم پر سعودی جارحیت میں ایک کار تباہ ہوگئی ہے اور اس سوار ایک بچہ شہید اور تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک اور اطلاع ک ےمطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے میزائل یونٹ نے جنوب مغربی سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان میں واقع سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں العارضہ اور طنانہ نامی سعودی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔