Oct ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • یمن پر امریکی اور سعودی حملہ سرکشی کی بدترین مثال

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یمن پر امریکی اور سعودی حملوں کو سرکشی بدترین نمونہ قراردیا ہے۔

یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے جنوبی یمن کی برطانوی سامراج کے قبضے سے آزادی کی سالگرہ کی مناسبت سے اپنے بیان میں ظلم اور طاغوت کے خلاف جنگ کو ایک شرعی فریضہ قرار دیا اور یمن پر امریکی اور سعودی حملوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
انصاراللہ کے سربراہ نے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے یمن پر برطانیہ کے غاصبانہ تسلط کے جاری رہنے کے واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی یمن اس وقت سامراج کے تسلط میں دوبارہ چلاگیا ہے اور سعودی اور اماراتی ایجنٹوں کو جان لینا چاہئے ان کا شمار ان لوگوں میں ہے جو برطانوی سامراج سے جاملے تھے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے ملک کے اسٹریٹیجک علاقوں پر تسلط جمانے کے لئے غاصبوں کی کوششوں اور جارح قوتوں کے مقابلے میں ہر قسم کی کوتاہی اور غفلت کی بابت خبردار کیا۔
واضح رہے کہ یمن نے چودہ اکتوبر انیس سو ترسٹھ کو برطانوی غاصبوں اور سامراج کے خلاف اپنی انقلابی تحریک شروع کی تھی اور سرانجام انہوں نے جنوبی یمن سے برطانوی سامراج کو نکال باہر کیا تھا۔

ٹیگس