افغانستان, فوجی اڈے پرخودکش حملہ 40 اہلکار ہلاک
افغانستان کے صوبے قندھار میں فوجی اڈے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں43 اہلکار ہلاک اور 24 زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ قندھار میں فوجی اڈے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 40 فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
افغان سکیورٹی فورسز کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد انہوں نے ملٹری بیس پر فائرنگ شروع کردی۔
دوسری جانب ملٹری بیس پر خود کش حملے اور فائرنگ کے دوران غیر ملکی افواج فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کو نشانا بھی بنایا جس کے نتیجے میں 10 طالبان مارے گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہوئےصوبہ قندھار کے ضلع میوند میں واقع فوجی اڈے پر 2 خود کش حملے کئے ۔
قندھار پولیس چیف نے حملے کی تصدیق کردی ہے تاہم وزارت دفاع کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا جب کہ طالبان نے حملے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ منگل کے روز صوبے پکتیا میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر طالبان کے حملے میں پولیس چیف سمیت 71 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔