Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکی بمباری میں 13 افغان شہری جاں بحق

امریکی جنگی طیاروں کے حملے میں تیرہ افغان شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔

کابل میں افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ قندوز کے علاقے چار درہ میں ایک مقام کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تیرہ عام شہری مارے گئے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق صوبہ قندوز کے علاقے چاردرہ میں طالبان عناصر کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے جہاں افغان فوج اور طالبان کے درمیان کئی روز سے لڑائی جاری ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے چاردرہ پر اس وقت بمباری کردی جب طالبان عناصر نے مقامی آبادی کو ہلاک ہونے والے طالبان کی لاشوں کو لڑائی میں تباہ ہونے والے مکانات سے نکالنے پر مجبور کردیا تھا۔امریکی جنگی طیاروں نے نومبر دوہزار پندرہ میں قندوز شہر میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے ایک اسپتال پر بھی بمباری کی تھی جس میں بیالیس ڈاکٹر اور مریض ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس