بیمار اور بھوکا یمن آل سعود کے حصار میں! ۔ کارٹون
یمن پر قبیلۂ آل سعود ہر ممکن طریقے سے قہر ڈھانے کے درپے ہے!
قبیلۂ آل سعود مارچ دوہزار پندرہ سے اب تک ایک غریب اور مظلوم ملک یمن پر مسلسل بمباری کر رہا ہے اور آخری چند دنوں میں اس نے اس ملک کی ناکہ بندی میں مزید شدت پیدا کر دی ہے اور تمام زمینی، ہوائی اور سمندری راستے یمن پر بند کر دئے ہیں جس کے سبب لاکھوں یمنیوں کی جانیں خطرے میں پڑ گئی ہیں!روزانہ بمباری کا شکار ہو رہے مظلوم یمنی ایک طرف بھکمری کی مار جھیل رہے ہیں تو دوسری طرف وبائی امراض نے انہیں اپنے شکنجے میں کس رکھا ہے۔اب تک ہزاروں یمنی شہید، لاکھوں زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں اور روزانہ دسیوں یمنی بھوک، بیماری یا بمباری کے سبب لقمۂ اجل بن جاتے ہیں۔بمباری تو سعودی شہزادوں کے معمولات زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔مگر قبیلۂ آل سعود کا ایک ۳۲ سالہ ولیعہد ہے ھے جو اپنی سلطنت کے میٹھے خواب دیکھ رہا ہے اور خواہش اقتدار کے سرکش گھوڑے پر سوار تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے،مگر انجام کیا ہوگا شاید وہی جو صدام کا ہوا!