عالمی امداد کے پیر میں آل سعودی کی بیڑی! کارٹون
Nov ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
یمن میں موت تیزی سے لپک کر پہونچ رہی ہے مگر امداد...!
قبیلۂ آل سعود نے گزشتہ قریب تین برسوں سے یمن کو بری طرح اپنی حرص و طمع اور کینہ و نفرت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور بظاہر اس نے یہ طے کر لیا ہے یمنیوں کی جانیں چاہے جتنی چلی جائیں،اپنے مسموم مقاصد حاصل کئے بغیر سکون نہیں لینے دینا ہے۔ مگر یہ اس سفاک قبیلہ کی بھول ہے! حقیقت کو اگر گزشتہ تاریخ اور دینی متون کے ساتھ ساتھ موجودہ حالات کے پس منظر میں دیکھا جائے تو وہ کچھ اور ہی نظر آتی ہے!
اقوام متحدہ سمیت دنیا کے انسانی حقوق کے متعدد ادارے اب تک بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ یمن ایسے انسانی المیہ سے روبرو ہے جسکی نظیر آخری چند صدیوں میں کم ہی نظر آتی ہے۔مگر حرمین شریفین پر قابض سفاک قبیلہ آل سعود کے کانوں پر کوئی جوں نہیں رینگتی۔