آل سعود شام میں شکست کا انتقام یمنی عوام سے لے رہی ہے
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا ہے کہ سعودی عرب، یمنی عوام سے شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کا انتقام لے رہا ہے۔
انصار اللہ کے سربراہ نے شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی خطے کی تمام قوموں کی کامیابی ہے۔
عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ داعش کی شکست کے نتیجے میں خطے کی قوموں کو اس لعنت سے نجات ملی گئی ہے کہ جسے امریکہ اور اس کے اتحادیوں خاص طور سے سعودی عرب نے خطے پر مسلط کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت، داعش کی شکست کو اپنی اور امریکہ کی شکست سمجھتی ہے اور اس کا انتقام یمنی عوام سے لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
انصاراللہ کے سربراہ نے یمنی عوام پر زور دیا کہ وہ پوری طرح ہوشیار رہیں کیونکہ داعش کی شکست کے بعد سعودی عرب، یمن کے خلاف حملوں میں اضافہ کرسکتا ہے۔