Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۷ Asia/Tehran
  • سعودی وہابی مفتیوں کے فتوے اسرائیل کی حمایت میں

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتی غاصب صیہونی حکومت کے حق میں فتوے دیتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیغمبر اسلام (ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتیوں نے اسرائیل کی حمایت میں فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ حرام ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارا ایمان ہے اور ہم کسی کو اپنا ایمان چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول (ص) کے انصار ہیں اور ہم اسلام کی برتری اور بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے سعودی عرب کے مفتیوں کی طرف سے ایک یہودی صیہونی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مفتیوں نے صیہونی یہودی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دے کر مسجد الحرام اور مسجد النبوی کی بے حرمتی اور توہین کی۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اسرائیل کی حمایت اور مسلمانوں کی مخالفت میں فتوے دیتے رہتے ہیں اور یہ ان کی خباثت اور اسلام دشمنی  کی  واضح علامت ہے۔

ٹیگس