Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے فیصلے سے دنیا میں امریکہ کا اعتبار ختم

عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا، افتتاحی اجلاس میں عرب لیگ کےسیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے خطاب کیا۔

خطاب کے دوران احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلہ یکطرفہ ہے، امریکی فیصلے نے ہمیں دیگر آپشنز پر غور کرنے پر مجبور کردیا ہے، ٹرمپ کے فیصلے سے عرب دنیا میں امریکا کا اعتبار ختم ہوگیا ہے، امریکی فیصلہ ایسی غلطی ہے جس پرچپ نہیں رہ سکتے۔

دوسری جانب اجلاس میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، امریکا نے خطے میں اپنا اعتبار ختم کر دیا ہے، امریکا اب مشرق وسطیٰ میں ثالثی کا اہل نہیں رہا۔

اردن کےوزیرخارجہ ایمن الصفدی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کےاطمینان کے بغیرخطے میں امن نہیں ہوسکتا۔

مصرکےوزیرخارجہ سامح شکری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو فائدہ ہوگا، فلسطین اور خطے کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔

علاوہ ازیں لبنان نے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی روکنے کیلئے اقتصادی پابندیوں پرغور کیا جانا چاہیے۔

ٹیگس