Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے فوجیوں پرمیزائلی حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے مشرقی صنعا میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کو قاہر 2 میزائل سے نشانہ بنایا ہے ۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قاہر 2 میزائل 400 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میزائل حملے میں یمن کے مفرور و مستعفی صدرعبد ربہ منصور ہادی  کےحمایت یافتہ متعدد  فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں سعود ی عرب کے آلہ کارفوجی بھی شامل ہیں۔

یمنی فوج کی جانب سے یہ میزا‏ل حملہ یمن پر سعودی جارحیت کے ہزار دن مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے اپنے اتحادی ملکوں کے ساتھ یمن پر وحشیانہ جارحیت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک تیرہ ہزار سے زائد عام شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں یمنی شہری زخمی ہوئے ہیں اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس