مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو سزا
عدلیہ کی توہین کے الزام میں مصر کے سابق صدر کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت نے ملک کے سابق صدر محمد مرسی اور 19 دیگر کو عدلیہ کی توہین کے معاملے میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے اور 112،700 ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
اسی معاملے میں مصر کے کارکن اعلی عبد الفتح اور رکن پارلیمنٹ اور ٹیلی ویژن اینکر توفیق عکاظ کو دس لاکھ مصری پونڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کی دائر کی جا سکتی ہے۔
مصر کے 2011 کے انقلاب کے بعد، مرسی جمہوری طریقے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن جنرل عبدالفتاح السیسی نے انہیں اقتدار سے بے دخل کر کے گرفتار کر لیا تھا اور ان پر مختلف الزامات کے تحت مقدمات چلایا جا رہا ہے اور سال 2012 میں مظاہرے کے دوران مظاہرین کو قتل کے لئے اکسانے کے الزام میں 20 سال قید اور قطر کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 25 سال کی سزا سنائی گئی۔