سعودی فوجی اڈے پر یمنی فوج کا میزائلی حملہ
Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے نجران میں سعودی عرب کے ایک فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمنی فوج کا بیلسٹک میزائل شمالی صوبے عمران سے نجران میں سعودی عرب کے ہیلی کاپٹروں کی خصوصی چھاؤنی پر فائر کیا گیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا کہ سعودی عرب کے اینٹی میزائل سسٹم نے یمنی فوج کے اس میزائل کو ہدف پر لگنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے کہا ہے کہ یمنی فوج کا میزائل سعودی عرب میں فوجی اڈے پر جاکر لگا ہے۔
اس سے پہلے بھی یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے بیلیسٹک میزائلوں سے سعودی عرب کے اندر فوجی اور اسٹریٹیجیک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں ریاض میں ملک خالد ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔