Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • انصاراللہ کا اہم پہاڑی سلسلے پر کنٹرول

یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے صوبہ البیضاء میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں کو شکست دے کر اہم پہاڑی سلسلے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے صوبہ البیضاء میں  سعودی عرب کے حمایت یافتہ کرائے کے فوجیوں کو شکست دے کر اہم پہاڑی سلسلے «مرکوزه» کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی اس علاقے پر بمباری کے باوجود اہم پہاڑی سلسلے کا کنٹرول انصار اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ادھر سعودی عرب نے الجوف صوبے میں بمباری کی ہے جس میں یمن کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت میں مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے اس غریب عرب ملک کے جاری محاصرے کی وجہ سے اس ملک میں غذائی اشیاء کے علاوہ ادویات کی بھی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے بھی عام شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے جن میں اکثرعورتیں اور بچے شامل ہیں۔

ٹیگس