Feb ۰۱, ۲۰۱۸ ۱۳:۳۱ Asia/Tehran
  • اسرائیل کی توسیع پسندی پر حزب اللہ کا سخت انتباہ

حزب اللہ لبنان نے بحیرہ روم میں تیل کے ذخائر کے بارے میں اسرائیلی دعوے کو لبنان کی سرزمین اور قدرتی دولت پر للچائی نظر سے تعبیر کیا ہے۔

بیروت سے ہمارے نمائندے کے مطابق حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں صیہونی حکومت کے وزیر جنگ لیبرمین کے بیان کو لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کا ثبوت قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ بحیرہ روم میں لبنان کے گیس کے ذخائر کے بارے میں حکومت کے موقف کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے دعوی کیا ہے کہ بحیرہ روم میں واقع لبنان کی گیس فیلڈ کا فیز نمبر نو، اسرائیل کی ملکیت ہے لیکن لبنان نے اس کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔
 لبنان کے صدر مشیل عون اور وزیراعظم سعدی حریری نے اسرائیلی وزیر جنگ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی ذخائر کے بارے میں اسرائیل کا دعوی اس کی توسیع پسندانہ ذہنیت کا ثبوت اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

ٹیگس