Feb ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں نئی فورس کی تشکیل

افغان حکومت نے 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے تقریباً 36 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ایک نئی ملیشیا تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جو ان علاقوں میں تعینات کی جائے گی جنھیں فوجی کارروائیوں کے دوران طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا گیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان دولت وزیری نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ نئی ملیشیا کے لیے 7500 اہلکار افغان نیشنل آرمی سے لیے جائیں گے اور ساڑھے28 ہزار دوسرے افراد ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ تمام بھرتیاں ان علاقوں سے کی جائیں گی جو افغان حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور انھیں تربیت دینے کے بعد طالبان سے واپس لینے والے علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ طالبان کو واپسی سے باز رکھا جا سکے۔

ٹیگس