Feb ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • ایس 400 سسٹم کی خریداری کے خلاف امریکی دھمکی پر عراق کا ردعمل

حکومت عراق نے اعلان کیا ہے کہ ایس چار سو میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں عراق اور روس کے درمیان ابھی سمجھوتے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں تاہم بغداد کسی بھی ملک سے دفاعی سودا کرنے کا حق رکھتا ہے۔

عراق کی جانب سے روس سے ایس چار سو نامی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں بغداد کے ارادے پر امریکہ کی جانب سے اس سودے کے بارے میں دی جانے والی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کے قانون کی بنیاد پر امریکہ کی اس دھمکی کا جواب دیا جائے گا۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت عظمی کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ روس سے اس سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے کی بات ابھی صرف ذرائع ابلاغ میں آئی ہے اور اس کا تعلق سیاسی مسائل سے نہیں بلکہ فوجی و تکنیکی امور سے ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق کی وزارت دفاع دنیا کے کسی بھی ملک سے دفاعی ہتھیاروں کا سودا کرنے کا حق رکھتی ہے۔

ٹیگس