Mar ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • اردن نے قطر کے ساتھ اقتصادی تعلقات بحال کر لئے

سعودی عرب کی مخالفت کے باوجود اردن نے کئی ماہ کے تعطل کے بعد قطر کے ساتھ تجارتی لین دین اور دو طرفہ سرمایہ کاری کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا۔

چار ملکوں سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے قطر کے ساتھ بحران سے پہلے والے تعلقات کی بحالی کے لیے اردن کے ایوانہائے تجارت کے چیرمین کی قیادت میں ایک اقتصادی وفد قطرہ کا دورہ کر رہا ہے۔
اردن کے ایک اخبار  کے مطابق دونوں ملکوں کے ایوانہائے تجارت کے سربراہوں، نائل الکباریتی اور خلیفہ بن جاسم نے امان دوحہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔
اردن کے ایوانہائے تجارت کے چیرمین نائل الکباریتی نے چار عرب ملکوں کی جانب سے دوحہ کے محاصرے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبے نے خطے کے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے درآمدت و برآمدات کے متبادل راستے تلاش کر لئے ہیں۔
اردن قطر میں سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک شمار ہوتا ہے اور اس نے مالیاتی ادروں اور ریئل اسٹیٹ کے شعبوں میں تقریبا دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے پانچ جون دو ہزار سترہ کو بیک وقت قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔

سعودی عرب نے قطر پر عرب کاز سے انحراف اور دہشت گردی کی حمایت جیسے الزامات عائد کئے ہیں۔

 

ٹیگس