صیہونی فوج کی جارحیت میں ایک اور فلسطینی شہید
Apr ۰۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں ایک اور فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے
صیہونی فوجیوں نے منگل کی صبح غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک نوجوان فلسطینی کو گولی ماردی - فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے خبردی ہے کہ صیہونیوں نے دعوی کیا ہے کے یہ فلسطینی نوجوان شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینا چاہتا تھا اسی لئے اس کو گولی ماردی گئی -
اس درمیان صیہونی فوج کے ریڈیو کے اینکر نے گذشتہ جمعے کو فلسطینیوں کی پرامن ریلی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں اپنے فیس بک کے پیج پر لکھا ہے کہ مجھے خود کو اسرائیلی کہتے ہوئے شرم محسوس ہوتی ہے - اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ جمعے کو غزہ میں یوم الارض کی مناسبت سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ حملے کرکے اٹھارہ فلسطینیوں کو شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زائد کو زخمی کردیا تھا -