May ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • جنوبی دمشق سے دہشت گردوں کا صفایا

شام کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ دمشق کے جنوبی مضافتی علاقوں حجرالاسود اور یرموک کیمپ سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیئے جانے کے بعد دارالحکومت اور اس کے مضافات میں مکمل امن قائم ہو گیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یلدا، ربیلا اور بیت سحم نامی علاقوں کے علاوہ حجرالاسود اور یرموک کیمپ پر بھی شامی فوج کا مکمل کنٹرول ہو گیا ہے۔اس بیان کے مطابق غوطہ شرقی اور غوطہ غربی کے تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا۔ جنوبی دمشق سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے شامی فوج نے تقریبا ایک ماہ قبل کارروائی شروع کی تھی۔شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے دیرالزور کے مشرقی علاقوں میں تیل کے مسئلے پر امریکی حمایت یافتہ مسلح شامی گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دونوں گروہوں کے پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ٹیگس