Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکا کو ہر صورت میں شام سے جانا ہوگا: بشارالاسد

شامی صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے اور شام سے نکل جانا چاہئے۔

شام کے صدر بشارالاسد کا کہنا ہے کہ امریکا کو اب شام سے نکل جانا چاہیے اور انہیں ہر صورت میں واپس جانا ہوگا، امریکا عراق میں قانونی جواز کے بغیر داخل ہوا اور اس کا نتیجہ بھی بھگتنا پڑا لہذا امریکا کو عراق سے سبق سیکھنا چاہیے، اس خطے کے عوام امریکا کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔

بشارالاسد نے کہا کہ شام میں اب صرف ایک ہی مسئلہ باقی ہے اور وہ کرد باغیوں کا ہے اور ان سے نمٹنے کے لیے شامی حکومت نے کردوں سے مذاکرات شروع کردیے ہیں، ان کرد باغیوں کو امریکی حمایت حاصل ہے تاہم اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو پھر ہم ان کے خلاف طاقت کا استعمال کریں گے۔

ٹیگس