شام میں دہشتگردی کے خلاف مہم میں عراقی تعاون کی قدردانی
Jun ۰۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۱ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد نے شام میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں عراق کے تعاون کی قدردانی کی ہے۔
الفرات ٹی وی کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں نئے عراقی سفیر سعد محمد رضا سے سفارتی اسناد لیتے وقت کہا ہے کہ ان کا ملک عراق کے ساتھ تمام شعبوں منجملہ اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیئے جانے کا خواہاں ہے۔
انھوں نے دونوں ملکوں کے سیکورٹی تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر عراقی جنگی طیاروں کے حملے موثر واقع ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق کی مشترک کمان نے پچّیس مئی کو اعلان کیا ہے کہ شام میں عراقی لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے ایک ہیڈکوارٹر اور دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے ایک گودام کو نشانہ بنایا ہے۔
شام میں عراقی فوج کا اب تک یہ چوتھا حملہ تھا۔