Jun ۱۲, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • عالمی عدالت انصاف میں متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کی جانب سے شکایت

قطر نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور امتیازی سلوک روا رکھنے کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے خلاف اقوام متحدہ کی عالمی عدالت میں شکایت درج کرا دی ہے۔

قطرکی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں قطر اور قطری شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت میں ابوظہبی کے خلاف شکایت دراج کرا دی ہے-

قطرکی وزارت خارجہ نے اپنے ملک کا غیر قانونی زمینی سمندری اور فضائی محاصرہ جاری رکھنے پر بھی متحدہ عرب کی مذمت کی ہے- قطری وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ یو اے ای نے قطری کمپنیوں اور افراد کو ان کی جائیداد اور اثاثوں سے محروم کر دیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم قطری شہریوں کو تعلیم، صحت اور انصاف کے بنیادی حقوق تک رسائی سے بھی روک دیا گیا ہے-

قطری وزارت خارجہ اور وزیر خارجہ دونوں کے بیانات میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارت کے اقدامات بین الاقوامی کنونشنوں کی کھلی خلاف ورزی اور قومیتی بنیادوں پر صریحی نسل پرستی ہے-

قطر نے عالمی عدالت انصاف سے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کو مجبور کرے کہ بین الاقوامی کنونشنوں کی پابندی اور قطریوں کو ان کے حقوق اور تاوان ادا کرے-

قطر نے اپنے خط میں اس بات کا بھی حوالہ دیا ہے کہ قطر اور متحدہ عرب امارات نے تمام نسلی امتیاز کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط بھی کر رکھے ہیں-

 

ٹیگس