خون میں لتھ پتھ ہے یمن!!! ۔ پوسٹر
Jun ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۵۶ Asia/Tehran
خود کو خادم حرمین شریفین کہلانے والا صیہونی تکفیری قبیلہ آل سعود،مارچ دو ہزار پندرہ سے بربریت و درندگی کا ننگا ناچ یمن میں دکھا رہا ہے!۔
مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر قبیلۂ آل سعود کی ایسی وحشیانہ جارحیت جاری ہے جسکی مثال نظر نہیں آتی۔ اس جارحیت کے دوران اب تک سوائے عام شہریوں کے قتل عام اور انہیں بھکمری اور وبائی امراض میں مبتلا کرنے کے،قبیلۂ آل سعود کوئی اور کارنامہ انجام نہیں دے سکا۔
یمن کے دلیر اور شجاع عوام کو اپنے خام خیال میں زیر کرنے کے لئے اس بزدل سعودی قبیلہ نے ہوائی حملوں کا سب سے آسان راستہ اپنا رکھا ہے۔
جس قدر بے گناہ اور نہتے مسلم عوام کو اب تک ’’آل سعود‘‘ نامی یہ خونخوار قبیلہ مار چکا ہے،اتنا شاید ہی کسی اور خونخوار نے مارا ہوگا۔