سعودی عرب کے فوجی مراکز پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ
Jun ۳۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پر سعودی عرب اور امارات کے کرائے کے فوجیوں کے ٹھکانوں کو 2قاہر بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر جارحیت ، بربریت اور شہروں پر ہوائی حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر 2 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔ اس حملے میں سعودی عرب اور امارات کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔
عرب ذرائع کے مطابق یمنی فورسز نے جمعہ کو ایک نئے میزائل کا بھی تجربہ کیا ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کا نیا میزائل کم فاصلے تک مار کرنے ولا میزائل ہے جس کا تجربہ مغربی ساحل کے محاذ پر دشمن کے ٹھکانوں پر کیا گیا ہے۔