Jul ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • الحدیدہ میں سعودی آلہ کاروں کے اجتماع پر میزائل حملہ

یمن کی فورسز نے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے الفارہ میں سعودی آلہ کاروں کے اجتماع پر میزائلی حملہ کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق التحیتا کے علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے نئے بننے والے فوجی مرکز پر یمنی فوج کے حملے میں متعدد جارح فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

در ایں اثناء یمن کی فوج نے صوبہ الجوف کے مشرق میں واقع علاقے الخنجر کیمپ پر کاتیوشا میزائل داغا جس میں سعودی عرب کے متعدد آلہ کارفوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کی مدد سے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جبکہ اس نے یمن کا زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں- ان وحشیانہ حملوں کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہری اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے ہیں-

تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سعودی عرب یمن میں اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا ہے

ٹیگس