سعودی عرب کے 76 فوجی ہلاک و زخمی
Jul ۰۵, ۲۰۱۸ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق یمنی فوج نے جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 76 فوجی ہلاک اور زخمی کردیئے ہیں۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمنی فوج نے جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 76 فوجی ہلاک اور زخمی کردیئے ہیں۔
سعودی عرب کے واس خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ جون کے مہینے میں سعودی عرب کے 30 فوجی ہلاک اور 46 زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اپنے فوجیوں کو بچآنے کے لئے سوڈان اور بعض دیگر ممالک کے آلہ کارفوجیوں کواستعمال کررہا ہے۔