Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • یمنی عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات

یمن کے نہتے عوام پر جاری سعودی جارحیت اور بربریت کے خلاف یمنی فورسز کے میزائلی حملوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

النشرہ نے عرب ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے عوام کے خلاف فوجی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب یمن کے نہتے عوام پر اسرائیلی ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔

دوسری جانب المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے مغربی ساحل کے محاذ پرسعودی عرب کی جارح فورسز کے ٹھکانے پر کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمنی فورسز نے منگل کے دن بھی اپنے انڈر گراؤنڈ میزائلوں کے ذریعہ بھی سعودی عرب پر کئی میزائل فائر کئےتھے۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن پر مسلط کردہ وحشیانہ جنگ  کا سلسلہ  گذشتہ تین سال سے جاری ہے سعودی عرب اپنی تمام بربریت اور جارحیت کے باوجود اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوا ہے حالانکہ سعودی عرب کو اس جنگ میں امریکہ، اسرائیل ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

 

ٹیگس